عمران خان کا گوجرانوالہ میں آج پاور شو، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

Sep 10, 2022 | 13:42:PM
عمران خان کا گوجرانوالہ میں جلسہ، آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے
کیپشن: عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حقیقی آزادی تحریک کے پہلے مرحلے کے آخری جلسے کے لیے سٹیج آج گوجرانوالہ میں سجے گا۔

شہر کے کرکٹ اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جہاں آج شام میں ہزاروں افراد کی آمد متوقع ہے جبکہ اسٹیڈیم کے اطراف کے راستے اور گردونواح کی مارکیٹیں اور بازار بند کروا دئیےگئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کل اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ کل گوجرانوالا جلسہ حقیقی آزادی کی تحریک کے پہلے فیز کا آخری جلسہ ہوگا اور اس جلسے میں اگلے اہم مرحلے کا اعلان کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلرز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، یہ لوگ مایوس ہوکر مائنس ون فارمولا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس،التواء مانگنے پر عدالت کاعمران خان کو جرمانہ