خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس،التواء مانگنے پر عدالت کاعمران خان کو جرمانہ

Sep 10, 2022 | 12:26:PM
خواجہ آصف, ہرجانہ کیس،التوا, عمران خان, سابق وزیر اعظم , عدالت
کیپشن: سابق وزیر اعظم عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے خواجہ آصف کے خلاف ہرجانہ کیس میں التوا مانگنے پر سابق وزیر اعظم عمران خان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےجلسوں میں مصروفیات کے باعث لیگی رہنما خواجہ آصف کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں التوا کی درخواست دی ،درخواست کی سماعت میں خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ، تاہم التوا کی درخواست کے باعث ان کی عمران خان کے بیان پر جرح مؤخر کردی گئی۔

 عدالت نے عمران خان کے وکلا کی  جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ کے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیاسی تبدیلی، چودھری شجاعت کو بڑی سپورٹ مل گئی