کورونا مزید ایک اور جان نگل گیا، 156 نئے کیسز سامنے آ گئے

Sep 10, 2022 | 10:48:AM
کورونا ,156 نئے کیسز, کورونا وائرس , این آئی ایچ , مثبت کیسز
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے حملے جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  جان لیوا وائرس سے متاثر ایک اور مریض  چل بسا۔

 این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق  24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 17 ہزار 200 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے  جن میں سے 156 افراد کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جبکہ 98 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.91  فی صد ریکارڈ کی گئی۔