شکریہ تارکین وطن۔۔ ترسیلات زر 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Sep 10, 2021 | 19:42:PM
 شکریہ تارکین وطن۔۔ ترسیلات زر 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم کا مضبوط رجحان جاری رہااور اگست 2021 میں وہ 2.66 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ مسلسل چھٹا مہینہ ہے کہ آنے والی رقوم اوسطاً2.7ارب ڈالر کے لگ بھگ رہی ہیں اور مسلسل 15واں مہینہ ہے کہ 2 ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں۔ نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر اگست میں 26.8 فیصد (سال بسال)بڑھ گئیں جو اس مہینے کے لئے پوری دہائی کی بلند ترین شرح نمو ہے۔اسٹیٹ بینک نے کہاکہ ماہ بہ ماہ بنیاد پر آنے والی رقوم جولائی سے معمولی سی کم تھیں جس سے عید کے بعد کی معمول کی سست روی کی عکاسی ہوتی ہے۔ تاہم یہ موسمی کمی اس سال تاریخی رجحانات کے مقابلے میں کہیں کم تھی۔
 مجموعی طور پر 5.36 ارب ڈالر کی ترسیلات زر اس سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.4 فیصد بڑھیں۔اگست 2021 کے دوران آنے والی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (694ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (512ملین ڈالر)، برطانیہ (353ملین ڈالر)اور امریکا (279ملین ڈالر)سے آئیں۔گزشتہ سال سے ترسیلات زر کی آمد میں مسلسل بہتری کے اسباب میں باضا بطہ طریقوں کے استعمال کی ترغیب دینے کے لئے حکومت اور اسٹیٹ بینک کے فعال پالیسی اقدامات، کووڈ 19 کی بنا پر سرحد پار سفر میں کمی، وبا کے دوران پاکستان کو بھیجی جانے والی فلاحی رقوم اور زرمبادلہ مارکیٹ کے منظم حالات شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔سیف اور کرینہ سوشل میڈیا سے کافی تنگ۔۔ آخر منہ کھولنا پڑا