کورونا پھر تیز  ۔ لاک ڈاﺅن میں توسیع۔پابندیاں بڑھا دی گئیں

Sep 10, 2021 | 18:53:PM
 کورونا پھر تیز  ۔ لاک ڈاﺅن میں توسیع۔پابندیاں بڑھا دی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب میں کورونا کی شرح میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر 3 ستمبرکے لاک ڈاﺅن آرڈرمیں توسیع کرتے ہوئے پابندیاں بڑھا دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت نے کہا کہ کورونااضافے کے پیش نظر پنجاب کے 15ہائی رسک اضلاع میں 15ستمبرتک پابندیاں مزید سخت کر دی ہے، 15ہائی رسک اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد،ملتان ، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب،بہاولپور ، گوجرانوالہ،رحیم یار خان، گجرات ،شیخوپورہ، سیالکوٹ ،بھکر شامل ہیں۔سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ منتخب اضلاع میں تعلیمی ادارے15ستمبرتک بند رہیں گے ، مارکیٹ،کاروباری سرگرمیاں رات 8بجے تک جاری رہیں گی اور ہفتہ ،اتوار مکمل لاک ڈان رہے گا جبکہ ان ڈورڈائننگ پرپابندی ہوگی تاہم آٹ ڈور ڈائننگ کی رات 10بجے تک اجازت ہے۔انہوں نے مزید کہا ہائی رسک اضلاع میں ان ڈورآٹ ڈور اجتماعات پرمکمل پابندی ہوگی، تمام جم بند رہیں گے ، تمام سرکاری،نجی دفاترمیں حاضری 50فیصد ہو گی۔
سیکرٹری صحت کے مطابق ان ڈور شادیوں کی تقریبات پرمکمل پابندی ہو گی تاہم آٹ ڈور شادیوں کی تقریبات رات10بجے تک ہوں گی، آٹ ڈور شادی تقریب میں 300 افرادکی اجازت ہے۔سیکرٹری کا کہنا تھا کہ 15ہائی رسک اضلاع کے مابین ٹرانسپورٹ بندرہے گی اور شہروں کے اندر ٹرانسپورٹ میں گنجائش 50فیصدہو گی جبکہ ایس اوپیز کے تحت ریل سروس 70فیصد گنجائش کے ساتھ چلتی رہے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہائی رسک اضلاع میں مزار،دربار، جم اورسینما بندرہیں گے،ٹرانسپورٹ سروسزمیں ریفرشمنٹ پرپابندی ہو گی، تفریحی پارکس ، سوئمنگ پولز، واٹراسپورٹس بندرہیں گے تاہم پبلک پارکس کوروناایس اوپیز کے مطابق کھل سکیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ سدھارتھ کے بعد ایک اور بگ باس کنٹسٹنٹ کی موت ؟؟؟