اعظم سواتی کے سنگین الزامات،الیکشن کمیشن ،سیاسی جماعتوں کا شدید  اظہار برہمی  

Sep 10, 2021 | 15:10:PM
اعظم سواتی کے سنگین الزامات،الیکشن کمیشن ،سیاسی جماعتوں کا شدید  اظہار برہمی  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات بیچنے کے الزام پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے پیر کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔ اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال ملک ارکان کو بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کے بیان پر الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتیں برہم ہو گئیں، چیف الیکشن کمشنر نے پیر کو اجلاس طلب کر لیا، صدر مسلم لیگ ن نے کہا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا آئیڈیا مسترد کرنے پر حکومت الیکشن کمیشن کو دھمکانے پر اتر آئی ہے، معاملے کی پیپلزپارٹی نے بھی شدید مذمت کی ہے۔

 شہباز شریف اور مریم نواز نے بھی پارلیمانی امور کی کمیٹی میں حکومتی دھمکیوں کی مذمت کی ہے، شہباز شریف نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا آئیڈیا مسترد کرنے پر حکومت الیکشن کمیشن کو دھمکانے پر اتر آئی ہے، ثابت ہوگیا حکومت کے پاس مشین پر اٹھنے والے فنی و تکنیکی سوالات کا کوئی جواب نہیں۔

انہوں نےمزید  کہا ہے  کہ پہلے پارلیمان میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا اور اب حکومتی رویے پر الیکشن کمیشن کے نمائندوں کو واک آؤٹ کرنا پڑا،جو حکومت کمیٹی کے اجلاس میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر سکتی وہ انتخابی و انتظامی اصلاحات کا سنجیدہ کام کیسے کر سکتی ہے۔

مریم نواز نے ٹویٹ میں لکھا ہم نے اداروں پر نہیں، صرف ان میں چھپے منفی کرداروں پر تنقید کی، یہاں حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی دے رہی ہے، حکومت کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے حکومت کے الیکشن کمیشن پر الزامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کے 37 اعتراضات کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں، حکومت کا رویہ غیر مناسب اور تشویشناک ہے، تحریک انصاف کا مقصد ہے ہم جیت نہیں سکتے تو کوئی اور بھی نہ کھیلے۔ حکومت چاہتی ہے الیکشن کمیشن ان کی مرضی کے مطابق انتخابات کرائے۔

یہ بھی پڑھیں:  الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑلیے،ملک میں شفاف انتخابات نہیں چاہتا:اعظم سواتی