ٹی 20ورلڈ کپ کیلئےپسند کا سکواڈ نہ ملنے پر افغانستان  کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا استعفا

Sep 10, 2021 | 00:44:AM
 ٹی 20ورلڈ کپ کیلئےپسند کا سکواڈ نہ ملنے پر افغانستان  کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا استعفا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے پسند کا سکواڈ نہ ملنے پر افغانستان  کی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  ٹوئٹر پر جاری بیان میں راشد خان نے کہا انہیں ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن پر تحفظات تھے۔ ان کا موقف ہے کہ ٹیم کی سلیکشن پر مجھے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:موت والی رات سدھارتھ کا کس سے جھگڑا ہوا ؟ کونسی دوا کھائی؟بالی وڈ اداکارہ کےسنسنی خیز انکشافات۔۔ ویڈیو وائرل

راشد خان نے کہا کہ کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی سلیکشن میں میری شمولیت میرا حق ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ نے جس ٹیم کا اعلان کیا اس کیلئے مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا میں افغان ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان کے عہدے سے ابھی مستعفی ہو رہا ہوں۔ افغانستان کیلئے کھیلنا میرے لیے ہمیشہ قابل فخر رہے گا۔