خیبرپختونخوا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ہے: بیرسٹر سیف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ہے۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، خیبرپختونخوا کی پولیس اور عوام روزانہ دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امن کانوبل انعام کس کے نام ؟اعلان ہوگیا
انہوں نے کہا کہ صوبہ نہ صرف دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ بن رہا ہے بلکہ اس کیخلاف سب سے بڑی مزاحمت بھی یہی خطہ کر رہا ہے، دہشت گردوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور فورسز امن کی خاطر قربانیاں دیتے رہیں گے۔