امریکی وفاقی جج نے شکاگو میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی کو عارضی طور پر روک دیا

Oct 10, 2025 | 12:18:PM
امریکی وفاقی جج نے شکاگو میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی کو عارضی طور پر روک دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی وفاقی جج نے شکاگو میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی کو عارضی طور پر  روک دیا۔ 

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے شکاگو میں نیشنل گارڈزکی تعیناتی کی راہ میں بڑی رکاوٹ حائل ہوگئی کیونکہ  امریکی وفاقی جج نے شکاگو میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ پر  واضح کیا کہ شکاگو میں بغاوت کے خطرے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر نے بیان میں کہا تھا کہ ریاست شکاگو کے میئر اور گورنرکوجیل بھیج دینا چاہیے، دونوں نے وفاقی امیگریشن افسران کی حفاظت کرنےمیں ناکامی دکھائی دئیے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سکولوں سے متعلق ایک اور اہم فیصلہ،وزیرتعلیم نے بڑا اعلان کر دیا