پچ رپورٹنگ میں مصنوعی ذہانت کا استعمال

Oct 10, 2025 | 08:49:AM
 پچ رپورٹنگ میں مصنوعی ذہانت کا استعمال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مصنوعی ذہانت (AI) نے اب کرکٹ کے میدان میں بھی قدم رکھ لیا ہے،  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پچ رپورٹنگ کے لیے جدید اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے دسویں میچ سے قبل سابق بھارتی کپتان متھالی راج نے گوگل کے جیمنی اے آئی ٹول کے ساتھ مل کر پچ رپورٹ پیش کی۔

رپورٹنگ کے دوران متھالی راج نے اپنے موبائل فون پر جیمنی لائیو فیچر استعمال کرتے ہوئے پچ کو کیمرے سے دکھایا اور اے آئی سے سوال کیاکہ ’’ہم وشاکھا پٹنم کے اے سی اے-وی ڈی سی اے سٹیڈیم میں ہیں، موسم گرم اور مرطوب ہے ،  آپ کے خیال میں یہ پچ کیسی ہے؟‘‘

مزید پڑھیں:ٹیسٹ سیریز: پاکستان و جنوبی افریقہ کی قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس

جیمنی نے جواب دیا کہ ’’پچ ہموار اور بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آتی ہے، اس پر گھاس کم ہے، جب کہ گرم اور مرطوب موسم کی وجہ سے بال زیادہ سوئنگ نہیں کرے گا، اس لیے میچ میں زیادہ رنز بننے کا امکان ہے۔‘‘

متھالی راج نے اے آئی کی تجزیاتی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ واقعی یہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے اور ایک ہائی سکورنگ مقابلہ متوقع ہے۔