بھارت سے میچ کا دباؤ نہیں ، بالکل نارمل کھیلیں گے۔۔حسن علی

Oct 10, 2021 | 20:53:PM
حسن علی،کی ،ورچوئل،پریس کانٹرنس
کیپشن: حسن علی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حسن علی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے، ٹیم میں آخری لمحات میں ہونے والی تبدیلیوں سے کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

تفصیلات کےمطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کے حوالے سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ حسن علی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کا دباؤ لازمی ہوتا ہے اور ہم پر بھی وہ دباؤ ہے، پاک بھارت کا میچ کا دباؤ نہیں ہے بالکل نارمل میچ کی طرح کھیلیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ کے پاکستان کا ٹور چھوڑ کر جانے کے باعث پاک نیوزی لینڈ میچ توجہ کا مرکز ہوگا، ورلڈ کپ میں میرا کردار اچھا پرفارم اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلانا ہے۔حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ میگاایونٹ سے قبل وقار یونس کو نہیں جانا چاہیے تھا۔ ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملاہے۔فلینڈر نے اپنے ملک کے لیے اچھا پرفارم کرچکے ہیں ان سے بھی سیکھنے کا موقع ملے گا۔ ہمارے باؤلرز کی مجموعی کارکردگی بہتر ہے، جن شعبوں میں کمی ہے ان پر کام کریں گے اور لانے کی کوشش کریں گے۔