نیشنل ٹی ٹوئنٹی۔۔سدرن پنجاب کی ٹیم آخری میچ جیتنے کے باوجود ٹورنامنٹ سے آئوٹ

Oct 10, 2021 | 20:25:PM
نیشنل ٹی ٹونٹی،سدرن پنجاب،کا ،سفر ختم
کیپشن: نیشنل ٹی ٹونٹی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سدرن پنجاب کی ٹیم آخری میچ میں خیبرپختونخوا کو شکست دینے کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سدرن پنجاب کی ٹیم نے اپنے 10میچز میں سے صرف 3 جیتے جبکہ سات میں اسکو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔  آخری میچ میں خیبرپختونخوا کو 11 رنز سے شکست دی۔سدرن پنجاب نے خیبرپختونخوا کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم خیبرپختونخوا کی ٹیم 182 رنز بناسکی۔خیبرپختونخوا کی جانب سے نبی گل 54اور کامران غلام 46 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

سدرن پنجاب کی جانب سے محمد الیاس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سدرن پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں 193 رنز بنائے تھے۔  طیب طاہر 48 گیندو ں پر 78 رنز بناکر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔دیگر بلے بازوں میں اعظم خان نے 25 جبکہ عامر یامین نے 24 رنز بنائے۔خیبرپختونخوا کی جانب سے عمران خان اور نیاز خان نے دو ،د و کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔خیبرپختونخوا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فلیڈنگ کافیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب اختر کی تیز ترین بائولنگ کی طرح سو شل میڈیا پر بھی تیزی،اہم سنگ میل عبور کر لیا