شعیب اختر کی تیز ترین بائولنگ کی طرح سو شل میڈیا پر بھی تیزی،اہم سنگ میل عبور کر لیا

Oct 10, 2021 | 19:21:PM
شعیب اختر،نے،اہم،سنگ میل،عبور ،کر لیا
کیپشن: شعیب اختر،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 40 لاکھ تک پہنچ گئی۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سنگِ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہیش ٹیگ 'شعیب اختر 4 ملین' سیٹ کیا اور کہا کہ اس ٹرینڈ کا استعمال کرکے ان کے چاہنے والے کچھ دیر ان سے گفتگو کرسکتے ہیں۔شعیب اختر کی جانب سے اس ٹوئٹ کے سامنے آنے کے بعد پرستاروں نے اْن سے سوالوں کی لائن لگا دی، سابق کرکٹر نے بھی پرستاروں کے سوالوں کے جواب دیئے۔

ایک صارف نے شعیب اختر سے رائے مانگی کہ کیا قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کو شکست دے سکتی ہے، جواب میں شعیب اختر نے کہا کہ قومی ٹیم دونوں ٹیموں کو آسانی سے شکست دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جی بی مارخورز کو پی ایس ایل میں شامل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر