پاکستانی اداکارہ منشا پاشا کا کنگنا رناوت کے حوالے سے اہم بیان سامنے آ گیا

Oct 10, 2021 | 10:34:AM
منشا پاشا ، شوبز انڈسٹری، کنگنا رناوت،احسن خان
کیپشن:  پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا   اوربھارتی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے بھارتی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کو سنکی عورت قرار دے دیا ۔

سُپر ڈوپر ہٹ فلم ’لال کبوتر‘ کی ہیروئن، اداکارہ منشا پاشا نے ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔اس دوران انہوں نے متعدد موضوعات پر بات کرتے ہوئے متعدد دلچسپ سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔شو کے میزبان احسن خان کی جانب سے منشا پاشا کو سوشل میڈیا پر بننے والے سکینڈل یاد کرواتے ہوئے پوچھا گیا کہ وہ کیا تھا ؟ آپ کی اور کنگنا رناوت کی کس بات پر بحث ہوئی تھی ؟منشا پاشا نے کہا کہ ’اُنہیں تو اب صحیح سے یاد بھی نہیں ہے کہ کنگنا رناوت سے اُن کی کس موضوع پر بحث ہوئی تھی مگر کنگنا رناوت عجیب سنکی عورت ہیں چونکہ وہ کنگنا رناوت ہے اس لئے اُنہیں کیا بولا جا سکتا ہے۔‘
خیال رہے کہ گزشتہ سال پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا نے مودی کی حمایت کرنے پر معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر طنز کے تیر برسائے تھے۔منشا پاشا نے اپنے ایک ٹوئٹ کے آغاز میں کنگنا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’کنگنا ہمیشہ سے اُن خواتین کے لئے بہترین مثال تھیں جو ہمیشہ سے اقربا پروری کے خلاف بات کرتی ہیں، انہوں نے لکھا کہ اپنی محنت اور صلاحیت سے نام کمانے والی لڑکی اب ایک ایسی حکومت کی حمایت کررہی ہے جو ظلم و جبر کا ساتھ دیتی ہے۔‘منشا پاشا نے مودی سرکار پر اظہار برہمی کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’کنگنا ایک ایسی حکومت کا مسلسل ساتھ دے رہی ہیں جو اپنے خلاف بات کرنے والوں کو ملک دشمن قرار دے دیتے ہیں۔

یہ  ویڈیو بھی  دیکھیں: ٹک ٹاکر عائشہ کا حیران کن ویڈیو پیغام سامنے آ گیا