موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

Oct 10, 2021 | 10:12:AM
محکمہ موسمیات، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،بارش
کیپشن:  آسمان پر بادلوں کا خوبصورت منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کہیں دھوپ اور کہیں ٹھنڈی ہوائیں،محکمہ موسمیات  نے آج بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے،اس کے علاوہ  لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا میں پشاور، چترال، سوات اور دیگر علاقوں میں بارش کی توقع ہے،اسلام آباد میں بھی بادل برسیں گے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ کراچی میں بھی رات گئے ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

یہ  ویڈیو بھی دیکھیں: ٹک ٹاکر عائشہ کا حیران کن ویڈیو پیغام سامنے آ گیا