خیبرپختونخوا :سرکاری محکموں میں تبادلوں اور تقرریوں پر عائد پابندی ختم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے سرکاری محکموں میں تبادلوں اور تقرریوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تبادلوں، پوسٹنگز اور بھرتیوں پر پابندی کابینہ کی تشکیل کے بعد ختم کی گئی ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تبادلے میرٹ اور منظوری سے مشروط ہوں گے۔بی ایس 17 اور 18 افسران کی پوسٹنگ کیلئے متعلقہ وزیر یا معاونِ خصوصی کی منظوری لازمی ہوگی۔
وزیر اعلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ نئی بھرتیاں صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔تمام محکموں کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :120 مرتبہ سٹ اسٹینڈ ، 27ویں ترمیم پاس کراتے اراکین کی چیخیں نکل آئیں