نامور گلوکار اے نیئر کوبچھڑے 9 برس بیت گئے

Nov 10, 2025 | 16:40:PM
نامور گلوکار اے نیئر کوبچھڑے 9 برس بیت گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف گلوکار اے نیئر کو مداحوں سے جدا ہوئے 9 برس مکمل ہو گئے،وہ 11 نومبر 2016 کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث راہی ملک عدم ہوگئے تھے۔

پاکستانی موسیقی کے افق پر 70ء اور 80ء کی دہائی میں جو نام جگمگا رہے تھے، ان میں ایک نام آرتھر نیّر کا بھی ہے جو اے نیّر کے نام سے مشہور ہوئے,اس زمانے میں احمد رشدی، مہدی حسن، اخلاق احمد، مسعود رانا اور سلیم رضا کا پلے بیک گلوکاری میں طوطی بول رہا تھا، ایسے میں ایک نوجوان گلوکار کیلئے اپنی جگہ بنانا آسان نہیں تھا لیکن اے نیّر نے اپنی محنت اور ریاضت سے نہ صرف اپنی جگہ بنائی بلکہ شہرت اور مقبولیت کی معراج تک پہنچے۔

اے نیئرنے1974ء میں فلم بہشت سے روبینہ بدر کے ساتھ دوگانا گا کر فلمی کیریئر کا آغاز کیا، احمد رشدی کو وہ پلے بیک گلوکاری میں اپنا گرو مانتے تھے ، 80ء کی دہائی میں اخلاق احمد کے ساتھ اے نیّر کی جوڑی بہت مقبول ہوئی تھی،انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں چار ہزار سے زائد فلمی گیت گائے اور اپنی سریلی آواز کے جادو سے لاکھوں دلوں کو مسحور کیا،انہیں بہترین گلوکاری پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت پانچ بار نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیاتھا۔
اے نیئرکااصل نام آرتھر نیئرتھا، 17 ستمبر 1950 کو ساہیوال کے قریبی گاؤں رانسن آباد میں پیدا ہوئے اور 1974 میں فلم ’’بہشت ‘‘سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں:’’عروب کو گھسیٹنا بند کردیں‘‘: ڈکی کے بھائی ضیا ذوالفقار کا جذباتی ویڈیو پیغام
ان کے گائے ہوئے گیت شاہد، ندیم، وحید مراد اور دیگر فلم سٹارز پر فلمائے گئے جو آج بھی سننے والوں کے دلوں کو چھو جاتے ہیں۔ 
اے نئیر کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازاتھا۔