سابق وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری ،گرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم

Nov 10, 2025 | 12:55:PM
 سابق وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری ،گرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ) سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔
عدالت نے سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئےانہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس پر سماعت کی اور سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری  کرتے ہوئے  گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن جلد کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
سردار تنویر الیاس کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی لیکن عدالت نے سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ سردار تنویر الیاس کیخلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔