بلوچستان میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )بلوچستان میں دفعہ 144کےتحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل، سیاہ شیشے اور دھماکا خیز مواد کی نقل و حمل پر پابندی ہوگی۔
عوامی مقامات پر نقاب یا چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:طلبہ کیلئےخوشخبری،بڑی خبر آگئی
بلوچستان میں دفعہ 144کے تحت اسلحہ کی نمائش پرپہلےسے پابندی ہے۔ 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع اور دھرنوں پربھی پہلے سے پابندی ہے۔ پابندی امن وامان کی صورتحال کے باعث 30 نومبرتک لگائی گئی ہے۔