آئی پی پی نے پارٹی منشور کے زرعی نکات پر کام شروع کر دیا

Nov 10, 2023 | 18:39:PM
آئی پی پی نے پارٹی منشور کے زرعی نکات پر کام شروع کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی ) پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہو کر نئی جماعت بنانے والے جہانگیر ترین اور علیم خان نے پارٹی منشور کے  زرعی نکات  پر کام شروع کر دیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے ”کسان دوست“ بڑا اعلان کر دیا، جہانگیر ترین نے کاشتکاروں سے425 روپے کے حساب سے گنا خریدنے کا اعلان کردیا، 

نگران پنجاب حکومت نے گنے کی امداد ی قیمت خرید400 روپے فی من مقرر کی ہے،کسان تنظیموں نے سندھ کے برابر425 روپے قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

صدر کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر کا جہانگیر ترین کے اعلان  پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ اعلان کسانوں کیلئے بڑی خوش خبری ہے،پنجاب کے دیگر شوگر مل مالکان سے بھی ترین جیسا اعلان کرنے کی امید رکھتے ہیں،پنجاب میں گنے کی پیداوار20 فیصد تک کم ہونے کا خدشہ ہے،نگران پنجاب حکومت کو گنے کی امدادی قیمت425 روپے فی من مقرر کرنی چاہئے۔ 

یہ بھی پڑھیں :بابر اور امام کی بھارت میں شاپنگ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل