آئی جی پنجاب فیصل شاہکار دو ہفتے کی رخصت پر چلے گئے ،قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ

کنور شاہ رخ کو آئی جی پولیس کا اضافی چارج دے دیا گیا

Nov 10, 2022 | 18:54:PM
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار دو ہفتے کی رخصت پر چلے گئے ،قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ
کیپشن: آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play



(بابر شہزاد ترک) نئے آئی جی پنجاب کے تقرر کیلئے پنجاب حکومت کا ارسال کردہ پینل اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو موصول ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پنجاب میں کام کرنے سے معذرت کرچکے ہیں اور پنجاب حکومت بھی وفاق کو آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے لیے خط لکھ چکی ہے تاہم اب آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے14 روز کے لیے چھٹی کی درخواست دے دی ہے جس کی منظوری کے بعدکنور شاہ رخ کو آئی جی پولیس کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ 
اب موجودہ حالات میں پینل میں پولیس سروس آف پاکستان کے 3 افسران کے نام تجویز کئے گئے ہیں جن میں ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد اور عامر ذوالفقار کے نام افسران کے پینل میں تجویزتاہم معطل سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کا نام بھی پینل میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد افسران کا پینل وفاق کو بھیجا گیا ہے اور تینوں میں سے کسی ایک افسر کو آئی جی مقرر کیا جائے۔