ٹی  20 ورلڈ کپ میں کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں ۔۔رمیز راجا نے حکمت عملی بیان کر دی

Nov 10, 2021 | 16:13:PM
رمیز راجا،پی سی بی چءیر مین،حکمت عملی
کیپشن: رمیز راجا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)رمیز راجاکا کہنا ہے کہ ٹی  20 ورلڈ کپ میں بابر اعظم اچھے انداز سے ٹیم کی  قیادت کر رہے ہیں ، انہیں کچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں ۔

تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ رمیز راجہ نےقومی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی اب تک کارکردگی شانداررہی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل ہے،قومی کرکٹ ٹیم نے غیرمستقل مزاجی کوختم کیا ۔ بھارت کیخلاف پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، نیوزی لینڈ کو اچھی حکمت عملی سے مات دی۔

یہ بھی پڑھیں:پُرسکون، تروتازہ اور ریچارج، آصف علی کی سیمی فائنل سے قبل پتنگ اُڑانے کی ویڈیو وائرل