پاکستان کی انڈیا سے جیت کا جشن منانے پر شوہر نےبیوی کیخلاف مقدمہ درج کروادیا

Nov 10, 2021 | 12:28:PM
بھارتی ،شہری،بیوی،جیت،جشن
کیپشن: پاکستان بمقابلہ بھارت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک) 24 اکتوبر کو پاکستان نے بھارت کو بد ترین شکست دی تو بھارتی شہری  کی  سابق بیوی اور سسرالیوں نے پاکستان کی جیت کا پٹاخے پھوڑ کر جشن منایا اور واٹس اپ سٹیٹس بھی لگائے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا مذاق اڑایا گیا  ہےجس پر ایف آئی آر درج کی گئی۔جس میں لکھا گیا ہے،شادی کے فوراً بعد میاں بیوی میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ بیوی رابعہ شمسی اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہے۔ اس قبل بیوی نے شوہر کے خلاف جہیز کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعداس  قسم کی ایف آئی آرز درج کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسفزئی کے نکا ح کی ویڈیو سامنے آگئی