گیارہ منزلہ بلڈنگ سے گر کر بچہ بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) "جسے خدا رکھے اسے کون چکھے" کے مصداق چار سال کا بچہ بلند عمارت سے گر کرزندہ بچ گیا۔
عوامی جمہوریہ چین کے صوبہ لیاؤننگ میں ایک کم سن بچہ ایک بلند کثیر منزلہ عمارت کی 11 ویں منزل سے نیچے گر گیا۔
4 سالہ بچہ ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کی 11 ویں منزل کی کھڑکی سے نیچے گرا تھا۔ یہ واقعہ چین کے صوبے لیاؤننگ کے علاقے Dalian میں سامنے آیا۔
کافی زیادہ بلندی سے گرنے کے باعث بچہ زمین پر گرتے ہی بے ہوش ہو گیا۔ جب بچے کو ہوش آیا تو اس نے ماں کو روتے ہوئے بتایا کہ وہ کھڑکی پر اس لیے چڑھ گیا تھا کیونکہ وہ ماں کو یاد کر رہا تھا اور اس کو گھر واپس آتے ہوئے دیکھنا چاہتا تھا۔
شیاؤمنگ نامی یہ بچہ حادثہ کے وقت گھر میں اکیلا تھا اور والدین سامان کی ڈیلیوری کے لیے باہر گئے ہوئے تھے۔
بچے کی والدہ نے بتایا کہ انہوں نے جلد گھر واپسی کا منصوبہ بنایا تھا اور انہیں یقین تھا کہ بچہ محفوظ رہے گا۔ خاتون نے مزید بتایا کہ ہم نے دروازہ لاک کر دیا تھا اور کھڑکی کا شیشہ بھی بند کیا تھا ۔ بچے کی حفاظت کے لئے گھر میں کیمرے بھی لگے تھے، گھر میں لگے کیمرے سے ہم کسی بھی وقت بچے کو دیکھ سکتے تھے۔ماں کا کہنا تھا کہ مگر کسی طرح بچے نے کھڑکی کا شیشہ کھول لیا۔
2 گھنٹے بعد جب شیاؤنگ کے والد گھر لوٹے تو انہوں نے دریافت کیا کہ بیٹا غائب ہے اور وہ اسے تلاش کرنے کے لئے نیچے گئے تو معلوم ہوا کہ رہائشی عمارت کے فرش پر لیٹا ہوا ہے۔
وہ بھاگتے ہوئے بچے کے پاس س گئے اور اسے قریبی ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت کو نازک قرار دیا۔ اس کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں، جگر، پھیپھڑوں اور گردوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
ابتدا میں ڈاکٹروں نے کہا کہ بچے کے بچنے کا امکان 5 فیصد ہے اور جب ہم نے یہ سنا تو ایسا لگا کہ آسمان ہمارے اوپر گر گیا ہے۔ 18 دن بعد شیاؤمنگ کی حالت بہتر ہوگئی اور اسے آئی سی یو سے عام وارڈ میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ابھی اس کا علاج چل رہا ہے۔
والدین پراعتماد ہیں کہ ان کا بیٹا جلد صحتیاب ہو جائے گا اور وہ اس کے زندہ بچنے کو قدرت کا کرشمہ قرار دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس کے صدر نے ایک بار پھر ایرانی یورینیم کو روس لےجانے کی پیشکش کردی