وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں ”معرکۂ حق سکوائر“ سگنل فری منصوبے کا افتتاح کر دیا

May 10, 2026 | 15:43:PM
وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں ”معرکۂ حق سکوائر“ سگنل فری منصوبے کا افتتاح کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے راولپنڈی میں ”معرکۂ حق سکوائر“ سگنل فری منصوبے کا افتتاح کر دیا، منصوبہ مقررہ 190 دن کے بجائے ریکارڈ 179 روز میں مکمل کیا گیا، جسے پاکستان کا پہلا منفرد اور تیز رفتار اربن انفراسٹرکچر پراجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے راولپنڈی کچہری چوک تا ریخی دن روڈ کو ''معرکۂ حق سکوائر'' سے منسوب کرنے کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منصوبے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اوور ہیڈ برج، انڈر پاسز اور دیگر رابطہ سڑکوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے انیکسی چوک تا جی پی او چوک سگنل فری پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات صہیب احمد بھرتھ  نے وزیراعلیٰ کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی کے گنجان ترین علاقے میں قائم اس سگنل فری کوریڈور سے روزانہ دو لاکھ سے زائد گاڑیاں بلا تعطل گزر سکیں گی، جس سے ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:11سے 18مئی تک انٹرنیٹ سست رہنے کا امکان

منصوبے کے تحت 5 انڈر پاس، 2 اوور ہیڈ برج اور جدید طرز کا پیڈسٹرین برج تعمیر کیا گیا ہے، جبکہ ”معرکۂ حق اسکوائر“ میں شہر کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ پیڈسٹرین برج بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق روات تا موٹروے 25 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور کے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں جبکہ تیسرا مرحلہ جلد مکمل کر لیا جائے گا، منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 9 انڈر پاس اور 3 فلائی اوور تعمیر کیے جائیں گے، مزید برآں ریس کورس، چیئرنگ کراس اور اے ایف آئی سی چوک میں بھی نئے انڈر پاسز تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ سگنل فری کوریڈور منصوبہ راولپنڈی کے اربن کلچر کو جدید خطوط پر استوار کرے گا اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرے گا۔