گندم کی نئی فصل آنے کے بعدآٹے کی قیمت میں ہوشربااضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد,وقاص عظیم)گندم کی نئی فصل آنے کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
فلور ملز کی جانب سے گندم کی نئی فصل سے تیار کردہ آٹے کی کھیپ مارکیٹ میں پہنچنا شروع ہوگئی جس کے بعد فلور ملز اور دکانداروں کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیاگیا،3500 روپے فی من گندم والا آٹا 4300 روپے فی من سے بھی تجاوز کر گیا۔
اوپن مارکیٹ میں 10کلو آٹے کا تھیلا 1ہزار 80 روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ15 کلو آٹے کا تھیلا 1600 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی پیٹرول کی قیمت میں 30 سے 40 روپے فی لٹراضافہ
اوپن مارکیٹ میں20 کلو آٹے کا تھیلا 2130 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
ملک کےمختلف شہروں میں حالیہ ایک ہفتےکے دوران آٹےکا20کلوکا تھیلا290روپےتک مہنگاہوا۔
دستاویز کے مطابق شہرقائد میں آٹےکا20کلوکاتھیلا2 ہزار600روپے تک پہنچ گیا،اس سےپہلےکراچی میں آٹےکے 20 کلوتھیلے کی قیمت 2 ہزار500 روپے تک تھی۔
دستاویز کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں لاہور میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 290 روپےتک مہنگا ہوا،پشاور میں 150 اور خضدار میں 20 کلوکا تھیلا 140 روپے تک مہنگا ہوا۔اسلام آباد میں آٹےکے 20کلو تھیلے کی قیمت میں 93 روپے تک کا اضافہ ہوا،راولپنڈی میں 80 اوربنوں میں آٹے کا20 کلو کا تھیلا 50 روپےتک مہنگا ہوا،کوئٹہ میں 30 اورملتان میں20 کلو تھیلے کی قیمت27 روپے تک بڑھ گئی۔