کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

May 10, 2025 | 02:41:AM
کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

 زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم نے آخر کار بڑا قدم اٹھا لیا

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق  زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

کوئٹہ میں زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔