امیتابھ بچن کی فلم "پروجیکٹ کے" کی ریلیز میں تاخیر , وجہ سامنے آگئی

May 10, 2023 | 19:11:PM
امیتابھ بچن کی فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ   کے شہنشاہ امیتابھ بچن، تیلگو معروف اداکار پربھاس اور  خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی نئی آنے والی میگا بجٹ  فلم "پروجیکٹ کے" کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کی فلم "پروجیکٹ کے" کی ریلیز  میں تاخیر  کی وجہ انکا سیٹ  زخمی ہونا ہے۔ 

یاد رہے کچھ روز قبل امیتابھ بچن فلم "پروجیکٹ کے" کی شوٹنگ کے دوران  شدید زخمی ہو گئے تھے اور ان کی پسلی اور پیر پر چوٹیں آئیں۔ 

اداکار ابھی مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوئے اور ان کا علاج ابھی جاری ہے،اسی لیے فلم کی پروڈکشن ٹیم ان پر فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے بالکل بھی دباؤ نہیں ڈال رہی بلکہ اداکار کے مکمل صحت یاب ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔ 

اس وجہ سے ناگ ایشون کے ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ فی الحال غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔