عمران خان کی گرفتاری، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

May 10, 2023 | 12:50:PM
عمران خان کی گرفتاری، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق  قرار دے کر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق  نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

فیصلے میں چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد  اور سیکریٹری داخلہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں جس بناء پر انہیں توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے جاتے ہیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ واقعے کی ایف آئی آر درج کروائیں اور 16 مئی کو رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔ 

یہ بھی پڑھیے: سرکاری املاک پر حملے سرکاری عناصر کررہے ہیں،پی ٹی آئی ملوث نہیں،شاہ محمود قریشی

منگل دوپہر کو چیئرمین پی ٹی آئی مختلف مقدمات میں پیشی کیلئے اسلام آباد  ہائیکورٹ میں موجود تھے جہاں بائیومیٹرک کروانے کیلئے وہیل چیئر پر کمرے میں گئے تو رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے عمران خان کو گرفتار کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کیا کہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ تشدد اور دیگر معاملے کی انکوائری کریں اور ذمہ داران کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم بھی دیا۔

کیس کی اگلی سماعت 16 مئی کو ہوگی۔