نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

May 10, 2022 | 18:10:PM
بجلی اضافہ،
کیپشن: بجلی کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہو گا،اضافہ مالی سال 2021-22 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، صارفین سے بجلی چوری، لاسز کے چارجز بھی وصول کئے جائیں گے، نیپرا نے نوٹیفکیشن کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوادیا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا، فیصلے سے صارفین پر 3 ماہ میں 14 ارب 33 کروڑروپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اڑان جاری۔کتنا مہنگا ہوا؟