کورونا کے حملے دوبارہ شروع۔وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا

May 10, 2022 | 12:37:PM
کورونا کے حملے دوبارہ شروع۔وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا
کیپشن: کورونا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) کورونا  کے کیسز دوبارے سامنے آنے پروزیراعظم شہباز شریف نے این سی اوسی کو فوری طورپر بحال کرنے کا حکم دے دیا ۔

 وزیریاعظم شہبازشریف نے اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے کیسز سامنے آنے کے بعد  این سی اوسی کو فوری طورپربحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے  وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

  ملک بھر میں اومیکرون کے پہلے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے امیکرون کے نئے سب ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ امیکرون کی اس نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بہترین احتیاطی تدابیر ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننا اورویکسینیشن ہے۔این آئی ایچ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اور6 ماہ بعد بوسٹرڈوز لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ہو گا یا نہیں؟

واضح رہے کہ این سی اوسی کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے قائم کیا گیا جسے کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد این سی ا 31 مارچ کو بند کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اورنج لائن منصوبے کے حوالے سے اہم پیش رفت