’’اوور ایکٹنگ کی دکان ‘‘ ہانیہ عامر کے نئے وی لاگ پر مداحوں کی تنقید

May 10, 2021 | 13:44:PM
’’اوور ایکٹنگ کی دکان ‘‘ ہانیہ عامر کے نئے وی لاگ پر مداحوں کی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کی خوبرو اور  مقبول اداکارہ ہانیہ عامر اپنا نیا وی لاگ شیئر کرنے کے بعد ایک بارپھر مداحوں کی تنقید کا شکار ہوگئیں۔

حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو بلاگ  شیئر کیا گیا، ویڈیو میں ہانیہ عامر کو ناک جبکہ ان کے دوست کو کان چھدوانےکے لیے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ناک چھدوانے کے دوران تکلیف کی شدت سے اداکارہ رو بھی پڑیں جبکہ ان کے مرد دوست ہنستے ہوئے کان چھدواتے نظر آئے تاہم مداحوں کو ہانیہ عامر کی نئی ایکٹیویٹی ایک آنکھ نہ بھائی۔

 ایک صارف نے اداکارہ کی تکلیف پر شدید رد عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ اب اتنی بھی تکلیف نہیں ہوتی، بس لگتا ہے جیسے ذرا سی سوئی چبھی ہو۔ ایک اور  صارف نے لکھا کہ ہانیہ نے سارے کام لاک ڈاؤن میں ہی کرنے ہیں۔زوبیا نامی صارف نے ہانیہ کو اوور ایکٹنگ کی دکان قرار دیا جبکہ ایک صارف نے اداکارہ کے ناک چھدوانے کے طریقے کو ہی غلط قرار دیا اور لکھا کہ اچھے طریقے مثلاًپستول سے کروانی چاہیے۔ مریم نامی صارف نے لکھا کہ درد ہوتا ہے کہ لیکن اتنا بھی نہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ بہت سے تنازعات کا شکار رہ چکی ہیں۔