کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو توسیع دےکر پنجاب کی پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک)چیف منسٹر مریم نواز شریف نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا دائرہ کار بڑھا کر اسے پنجاب کی پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانےکا فیصلہ کر لیا۔
چیف منسٹر نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانےکا فیصلہ اس ادارہ کی پنجاب میں جرائم کو کنٹرول کرنے میں نمایاں کامیابیوں کا گہرائی سے تجزیہ کرنے کے بعد کیا ہے۔
پنجاب حکومت کے آج جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق فورنزک آلات و ڈیٹیکشن کی مہارتوں، تفتیشی مہارتوں، مشینری اور آلات سکی مدد سے کرائم کنترول ڈیپارٹمنٹ سی سی ڈی کوپاکستان کے جدید ترین ادارے میں ٹرانسفارم کیا جائےگا۔ اسے مجرموں کا سراغ لگانے اور ان کی مانیٹرنگ کے لیے جدید آلات فراہم کیے جائیں گے۔
جرائم کےخاتمے میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی اہم کایمیابیوں اور عوام کی جانب سے سی سی ڈی کی پزیرائی کے باعث چیف منسٹر نے ادارہ کی کارکردگی کا گہرا تجزیہ کیا اور یہ فیصلہ کیا کہ سی سی ڈی کادائرہ کار بڑھایا جائےگا اور اسے دنیاکے پانچ بہترین کرائم کنٹرول اداروں کے نمونے پر استوارکیا جائے۔
توسیع کے ساتھ سی سی ڈی میں تحقیقی مرکز بھی قائم کیا جائےگا۔
چیف منسٹر نے سی سی ڈی کا جدیدترین آلات سے آراستہ ہیڈکوارٹر بنانےکی منظوری بھی دے دی ہے۔ہرڈویژن، ضلعے اورتحصیل میں سی سی ڈی آفس،تھانے بنائے جائیں گے اور دن رات ڈیوٹی کے لئے دستیاب رہنے والے اہلکاروں کے لئے اقامت گاہیں بھی بنائی جائیں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سی سی ڈی کےاقدامات سےقتل، ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں کمی ہوئی ہے اور پنجاب میں خواتین کےخلاف جرائم میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ کمی ڈکیتیوں میں نوٹ کی گئی۔ ڈکیتیوں میں 77فیصد کمی آئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے خواتین پر تیزاب پھینکنے والے ذہنی مریضوں سے نمٹنےکا ٹاسک بھی سی سی ڈی کو دے دیا ہے۔
سی سی ڈی کی مدد سے پنجاب کو غیر قانونی اسلحے سے پاک کرنے پر بھی کام کیا جائے گا۔ اس ضمن میں غیرقانونی اسلحے کی روک تھام کے لیے نیا قانون بھی بنایا جائےگا۔