سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کئی افسروں کے تبادلے کئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کئی افسروں کے تبادلے کئے گئے ہیں۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور نذیر حسین کا تبادلہ کر کے ان کو ڈی ای او میانوالی تعینات کر دیا گیا۔
سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی طارق محمود کا تبادلہ کر کے ان کو سی ای او ایجوکیشن لاہور مقرر کر دیا گیا۔
سی ای او ایجوکیشن وزیرآباد محمد یاسین خان راولپنڈی ٹرانسفر کر دیا گیا۔
آصف مسعود کو سی ای او ایجوکیشن وزیرآباد تعینات کر دیا گیا۔
رشاد نذر عباس کو سی ای او ایجوکیشن راجن پور تعینات کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: مریم نواز نے تمام وزراء کیلئے سرکاری پٹرول بند کر دیا
سی ای او ایجوکیشن جھنگ عقیلہ انتخاب خان کو ہٹا کر تنویراحمد کو سی ای او ایجوکیشن جھنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈی ای او میانوالی ملک طارق عباس کو ہٹا کر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
️سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب مدثر ریاض نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے لیکن اس ہفتے نہیں، تیل سپلائی روکی تو مزید ماریں گے، ٹرمپ