بونیر؛مسافر گاڑی کو حادثہ،خواتین اور بچوں سمیت 11افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے علاقے ضلع بونیر کے تفریحی مقام سرملنگ میں سواریوں سے بھری ہائی ایس گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور گاڑی میں موجود تمام 11 زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) ہسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاہم بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صرف 15 منٹ کی چہل قدمی کے صحت پر حیران کن مثبت اثرات