حکومت کا ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا فیصلہ 

Mar 10, 2026 | 18:47:PM
حکومت کا ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا فیصلہ 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی حکومت کی کفایت شعاری اور توانائی بچت اقدامات کے تحت ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کی زیر صدارت کفایت شعاری اور توانائی بچت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ عالمی حالات کے باوجود معیشت کو مستحکم رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری، توانائی کی بچت کےلیے حکومتی اقدامات پر اسحاق ڈار کی زیر قیادت خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کفایت شعاری سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے،اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کو کفایت شعاری، توانائی بچت کے اقدامات مؤثر طور پر نافذ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ تمام وزارتیں اور ادارے کفایت شعاری کے تحت بند کی گئی گاڑیوں کی تصاویر کابینہ ڈویژن کو بھیجیں، ان کا کہنا تھا کہ ورک فرام ہوم کو مؤثر بنانے سے چیف منسٹر مریم نوازنے تمام وزراء کیلئے سرکاری پٹرول بند کر دیا۔ ہر وزارت اپنی رپورٹ وزیر اعظم آفس بھیجے گی۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام وفاقی وزارتیں اور ڈویژنز کفایت شعاری اقدامات پر روزانہ اور ہفتہ وار رپورٹ کمیٹی کو جمع کروائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :چیف منسٹر مریم نے تمام وزراء کیلئے سرکاری پٹرول بند کر دیا