شمالی کوریا جنگ نہیں چاہتا لیکن اس سے بچنے کا بھی ارادہ نہیں:صدرکم جونگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن نے خاموشی توڑ تے ہوئے دشمنوں کو وارننگ دی ہے کہ ہم کسی صورت جنگ نہیں چاہتے ہیں لیکن اگر جنگ کرنا پڑی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ایران امریکا جنگ پر پہلی بار کھل کر ردِعمل دیتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما نے کہا ہے کہ ان کا ملک جنگ نہیں چاہتا، لیکن اس سے بچنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتا،کم جونگ اُن نے فوجی اہلکاروں اور حکام کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مغربی ممالک، خصوصاً امریکا کو سخت تنبیہ کی اور اپنے ملک کی فوجی طاقت کا حوالہ دیا۔
انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کو شرمناک اور غیرقانونی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام کسی بھی ملک کی علاقائی خودمختاری اور قومی سلامتی کی کھلی خلاف ورزی ہے، کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن ہم اس سے بچنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق شمالی کوریا ممکنہ طور پر مشرقِ وسطیٰ کے اس بحران کو اپنے جوہری پروگرام کے جواز کے طور پر پیش کر رہا ہے، کم جونگ اُن نے دعویٰ کیا کہ دنیا گینگسٹر طرز کی منطق پر چل رہی ہے اور صرف وہی ممالک محفوظ رہ سکتے ہیں جن کے پاس بے پناہ طاقت ہو۔
یہ بھی پڑھیں :چیف منسٹر مریم نے تمام وزراء کیلئے سرکاری پٹرول بند کر دیا