پاکستان میں توانائی بحران کا خدشہ ختم، پیٹرول سے بھرے جہاز پورٹ قاسم پہنچنا شروع

Mar 10, 2026 | 10:35:AM
پاکستان میں توانائی بحران کا خدشہ ختم، پیٹرول سے بھرے جہاز پورٹ قاسم پہنچنا شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )مشرق وسطیٰ میں امریکہ ایران جنگ کے باعث پاکستان میں پیٹرول بحران کا خدشہ ختم ہوگیا۔

 پورٹ قاسم پر پیٹرول سے بھرے جہازوں کی آمد شروع ہوگئی، پورٹ قاسم پر گیس آئل بردار جہاز ایم ٹی ٹورم دامینی فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔ 

ایم ٹی ناوے ایٹروپوس 50 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول  کے ساتھ 9 مارچ کو پورٹ قاسم پہنچ گیا۔

ایم ٹی اسپروس 2 بھی  55 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول  کے ساتھ 10 مارچ رات 8 بج کر 30 منٹ پر  لنگرانداز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی چاندی، زبردست تیزی کے بعد ٹریڈنگ روکنا پڑ گئی

 ایم ٹی سی کلپر تقریباً 34 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول  کے ساتھ 11 مارچ دوپہر 12 بجے پہنچے گا۔

ترجمان پورٹ قاسم کا کہنا ہے کہ فجیرہ سے آنے والا ایک جہاز پورٹ قاسم پہنچ چکا ہے، پیٹرول کی سپلائی کیلئے مزید جہازوں کی آمد متوقع ہے۔