ایران جنگ مہنگی پڑنے لگی، امریکی فوج نے 2 دن میں 5.6 ارب ڈالر کے ہتھیار جھونک دئیے

Mar 10, 2026 | 10:13:AM
ایران جنگ مہنگی پڑنے لگی، امریکی فوج نے 2 دن میں 5.6 ارب ڈالر کے ہتھیار جھونک دئیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )ایران کے خلاف جنگ کےابتدائی دنوں میں امریکی فوج نے تقریباً 5.6 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار اور گولہ بارود استعمال کیے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پینٹاگون کی جانب سے  5.6 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار جنگ کے صرف ابتدائی دو دنوں میں استعمال کیے گئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی افواج نے قلیل مدت میں بڑی مقدار میں جدید اور مہنگا اسلحہ استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس صورتحال نے امریکی کانگریس کے بعض ارکان میں تشویش پیدا کر دی ہے کہ امریکی فوج تیزی سے اپنے انتہائی جدید اور محدود ذخیرے والے ہتھیاروں کو استعمال کر رہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:عہدہ سنبھالنے کے بعد نئے ایرانی سپریم لیڈر کا اہم پیغام

ادھر  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے ملک کے پاس اہم ہتھیاروں کا لامحدود ذخیرہ موجود ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج  ایران میں اب تک 5 ہزار اہداف کو نشانہ بناچکی ہے اور  ان حملوں کے دوران  ایران کے50 جنگی جہازوں کو  تباہ یا انہیں نقصان پہنچایا گیاہے۔