پشین، آسمانی بجلی گرنے سے بچے سمیت 2افراد جاں بحق

Mar 10, 2024 | 20:40:PM
پشین، آسمانی بجلی گرنے سے بچے سمیت 2افراد جاں بحق
کیپشن: آسمانی بجلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشین میں آسمانی بجلی گرنے سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق  جبکہ 25جانور بھی مر گئے۔

ذرائع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشین کے علاقے کلی شادیزئی سیدان کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد چچا اور بھتیجا بتائے جاتے ہیں ، آسمانی بجلی گرنے کے واقعہ میں 25بھیڑیں بھی مر گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، کل پہلا روزہ ہو گا