پی ایس ایل: لاہور کو شکست دیکر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اگلے مرحلے میں پہنچ گئی

Mar 10, 2024 | 19:03:PM
پی ایس ایل: لاہور کو شکست دیکر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اگلے مرحلے میں پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے ہرا کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

167 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری گیند پر چھکا مارکر حاصل کیا۔ کوئٹہ کی جیت کے ساتھ کراچی کنگز اگلے مرحلے میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر 4 رنز درکار تھے، تاہم وسیم جونیئر نے شاہین کو چھکا مار کر اپنی ٹیم کو نہ صرف میچ جتوادیا جبکہ اگلے مرحلے میں بھی پہنچا دیا۔اس کے علاوہ سعود شکیل88 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا۔لاہور قلندرز کی ٹیم میں 2 جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔قلندر کے فخر زمان میچ کیلئے دستیاب نہیں، وہ گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، کپتان شاہین آفریدی نے 55 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق 59 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 25، مرزا بیگ 12، شائے ہوپ 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 2، محمد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے اور اگلے مرحلے میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہے۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

یاد رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف میں جگہ بنائی۔ 

یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کراچی کنگز کو بھی لے ڈوبی