فیوچر ورلڈ کالج نے پب جی موبائل کے ٹو گیمر مقابلہ جیت لیا

Mar 10, 2024 | 14:48:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) PUBG Mobile K2Gamer پاکستان یونیورسٹیز شو ڈاؤن 2024ء گرینڈ فائنل میں فیوچرورلڈ کالج سے میٹرشاٹ ای سپورٹس ٹیم نے میدان مار لیا۔

لاہور میں ہونیوالے اس LAN ٹورنامنٹ کی میزبانی GP Inc. & K2 گیمر پاکستان نے کی۔

مقابلے میں فیوچر ورلڈ کالج سے میٹرشاٹ ای اسپورٹس ٹیم نے اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ٹائٹل، ایک لاکھ روپے کا سب سے بڑا کیش انعام اور میڈل اپنے نام کیے۔

7 اور 8 مارچ کو لاہور کے گرینڈ ملینیم ہوٹل ہونیوالے گرینڈ فائنل میں میٹرشاٹ ای اسپورٹس نے غیرمعمولی کارکردگی کا مطاہرہ کیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کے نوجوان بہتر مواقع اور پلیٹ فارم ملنے پر بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

مقابلے کے بعد انتظامیہ اور شائقین کی جانب سے فاتح ٹیم کو کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی۔