بہترسفری سہولیات کی فراہمی ، وزیر اعلیٰ پنجاب نےمزدوروں کے دل جیت لیے

Mar 10, 2023 | 18:15:PM
بہترسفری سہولیات کی فراہمی ، وزیر اعلیٰ پنجاب نےمزدوروں کے دل جیت لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے )وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر لاہورمیٹروبس سروس پر سفر کرنے والے مزدوروں کو بڑا ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی مزدوروں کے آرام دہ سفر مہیا کرنے کیلئے  اور ان کے وقت کو مد نظر رکھتے ہوئے میٹروبس سروس کے آغاز وقت صبح 6بجے سے کردیا ہے۔ 
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صبح6بجے میٹروبس چلنے سے ہزاروں مزدوروں کوبروقت منزل مقصود پرپہنچنے میں آسانی ہوگی، پنجاب حکومت نے یہ اقدام مزدوروں کی سہولت کیلئے اٹھایا ہے۔ 
واضح رہے کہ پہلے میٹروبس سروس کا آغاز صبح ساڑھے6بجے کیا جاتاتھا، نگران پنجاب کابینہ نے میٹروبس سروس صبح 6بجے شر وع کرنے کی منظوری دی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس  ہوا ، اجلاس میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے امور کا جائزہ لیاگیا، اجلاس کو میٹروبس سروس صبح6بجے شروع کیے جانے کے حوالے سے بھی آگاہ کیاگیا، چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ اورمتعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔