لیونل میسی اور نیمار کا کلب پی ایس جی چیمپئنز لیگ سے باہر

Mar 10, 2023 | 12:37:PM
لیونل میسی اور نیمار کا کلب پی ایس جی چیمپئنز لیگ سے باہر
کیپشن: راؤنڈ آف سکسٹین کا سکینڈ لیگ بائرن میونخ نے دو گول سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیائے فٹبال کے بڑے نام لیونل میسی اور نیمار جونیئر کی ٹیم پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) چیمپئنز لیگ سے باہر ہوگئی۔

راؤنڈ آف سکسٹین کا سکینڈ لیگ بائرن میونخ نے دو گول سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، اے سی میلان اور ٹوٹنہم ہوٹسپر کا سکینڈ لیگ برابر، ایگری گیٹ پر میلان فائنل ایٹ میں پہنچ گئی۔

چیمپئنز لیگ راؤنڈ آف سکسٹین کے سکینڈ لیگ میں بائرن اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں دونوں جانب سے گول بنانے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔

دوسرے ہاف میں بائرن کا پلڑا بھاری رہا، 61 ویں منٹ میں چوپو موٹنگ نے پہلا گول داغا، 89 ویں منٹ میں نیبرے نے گول بناکر بائرن کی کوارٹر فائنل تک رسائی یقینی بنا دی۔

بائرن نے میچ 0-2 سے جیت لیا اور ایگری گیٹ پر 0-3 کی برتری کے ساتھ فائنل ایٹ میں پہنچ گئی۔