ہریتک روشن   کی گرل فرینڈ سے شادی؟ قریبی دوست نے اہم بات بتادی

Mar 10, 2022 | 08:42:AM
 ہریتک روشن   کی گرل فرینڈ سے شادی؟ قریبی دوست نے اہم بات بتادی
کیپشن:  بھارتی اداکار ہریتک روشن   (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف اداکار ہریتک روشن  اور صبا آزاد کو کچھ عرصہ پہلے ایک ریسٹورنٹ میں ہاتھ میں ہاتھ ڈالے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے مارکیٹ میں مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں۔  دونوں کو ایک دوسرے کے گھر آتے جاتے بھی دیکھا گیا ہے جب کہ دونوں  کی ہی ایک دوسرے کی فیملیز کے ساتھ تصویریں بھی سامنے آئی ہیں،لگتا ہے دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں ،بھارتی فلم انڈسٹری میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔

 جوڑی کے قریبی دوست نے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ ہریتک اور صبا ایک دوسرے کے بہت زیادہ قریب آچکے ہیں، ہریتک کی فیملی نے صبا کو اچھے طریقے سے قبول کیا ۔ خاص طور پر ہریتک کی فیملی ان کے گانے کو پسند کرتی ہے،حال ہی میں جب وہ ہریتک کے گھر گئیں تو وہاں انہوں نے گانے بھی گائے اس کے بعد کافی دیر تک باتیں کرتے رہے، دونوں ایک دوسرے کے قریب تو ضرور ہیں لیکن شادی کے معاملے میں جلد بازی نہیں کرنا چاہتے ،شادی کے حوالےسے جو بھی فیصلہ کرنا چاہئے سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔

  قریبی دوست کا کہنا ہے کہ صبا آزاد کی  ہریتک کی سابق بیوی سوزین خان کے ساتھ بھی گہری دوستی  ہے اور دونوں رابطے میں ہیں۔ ہریتک کے بچوں نے بھی صبا کو قبول کرلیا ہے، اب شادی ہوتی بھی یا نہیں اس حوالے سے وقت آنے پر پتا چل ہی جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  سلمان خان کی معروف اداکارہ سے خفیہ شادی؟ تصویر وائرل۔حقیقت سامنے آگئی