کیپیٹل ہل حملہ: بم نصب کرنیوالے تخریب کار کی ویڈیو جاری

Mar 10, 2021 | 11:11:AM
کیپیٹل ہل حملہ: بم نصب کرنیوالے تخریب کار کی ویڈیو جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)امریکی ایف بی آئی نے کیپیٹل ہل ہنگاموں سے پہلے دیسی ساختہ بم نصب کرنے والے مبینہ تخریب کار کی نئی ویڈیو جاری کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق 5 جنوری کو کیپیٹل ہل پر مظاہرین کے حملوں سے پہلے ری پبلکن اور ڈیموکریٹس دونوں سیاسی جماعتوں کے ہیڈکوارٹرز کے قریب دیسی ساختہ بم نصب کیے گئے تھے۔ 

واضح رہے کہ ایف بی آئی نے  پہلے بھی اس تخریب کار کی تصاویر جاری کی تھیں اور اس سے متعلق معلومات دینے والے کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان بھی کررکھا ہے۔خیال رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملوں میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔