پختونخوا حکومت عمران خان سے مشاورت بغیر بجٹ منظور نہیں کریگی، علیمہ خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بانی چیئرمین اور پیٹرن انچیف کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت عمران خان سے مشاورت بغیر بجٹ منظور نہیں کریگی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود وزیر اعلی خبیر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیغام پہنچا دیا ہے اور انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں نے علی امین کو سمجھا دیا ہے کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ پی ٹی آئی کے نظریے کہ عین مطابق ہونا چاہئے۔
انہوں یہ بھی کہا ہے کہ یہ بجٹ تب تک منظور نہیں ہوگا جب تک علی امین اپنے ماہرین کو ساتھ لے کر عمران خان کے ساتھ مشاورت نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں ٹیکس فراڈ پر سخت سزاؤں کی تجویز