فلم ’’لو گورو ‘‘نے تنقید کے باوجود بزنس کے ریکارڈ توڑ دئیے

Jun 10, 2025 | 22:44:PM
 فلم ’’لو گورو ‘‘نے تنقید کے باوجود بزنس کے ریکارڈ توڑ دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پاکستانی فلم انڈسٹری لالی وڈ کی عیدالاضحی پر ریلیز ہونیوالی فلم ’’لو گورو ‘‘نے بزنس کے ریکارڈ توڑ دئیے۔ 

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی پر ریلیز ہونیوالی فلم ’’لو گورو ‘‘نے پاکستان سے 12 کروڑ اور بیرون ملک سے 15کروڑ کما لئے ، فلم ’’لو گورو ‘‘عید الاضحی کے تین روز میں کمائی کےلحاظ سے ریکارڈ قائم کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار ہمایوں سعید ،ماہرہ خان، احمد علی بٹ اور جاوید شیخ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ۔فلم ’’لو گورو ‘‘ کو سخت تنقید کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود فلم کروڑوں روپے کما رہی ہے ،فلم کا باکس آفس بزنس سات روز بعد جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سورج نے آگ برسا دی،بھکر میں درجہ حرارت 50،باقی سارے شہر  بھی جل گئے