وفاقی بجٹ سےعوام پر بوجھ پڑیگا،وفاقی چیمبرزکا ملے جلے ردعمل کا اظہار

Jun 10, 2025 | 22:18:PM
 وفاقی بجٹ سےعوام پر بوجھ پڑیگا،وفاقی چیمبرزکا ملے جلے ردعمل کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار)وفاقی چیمبرز  (ایف پی سی سی آئی) کے سینئرنائب صدر  ثاقب فیاض مگوں نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سولر پینل پر 18فیصد ٹیکس عائدکیاگیاہے، جس سےعوام پر اثرپڑے گا ،پیداواری لاگت بڑھے گی،سیونگ انکم پرٹیکس 15فیصد سے بڑھا کر20فیصد کردیاگیاہے، اس سے بھی عوام پربوجھ پڑے گا۔

 تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر  ثاقب فیاض مگوں اور  دیگر عہدیداران نے اسلام آباد میں وفاقی بجٹ کے حوالے سے میڈیاٹاک کی۔اس موقع پر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ براڈننگ آف ٹیکس پرحکومت نے زوردیا،ٹیکس فارم کوآسان کرنے کی بات کی ہے، جو حکومت سے ہمارا مطالبہ تھا۔پراپرٹی ٹرانسفر پر ودہولڈنگ ٹیکس کوکم کیاہے۔متبادل توانائی کی پالیسی بنانے کاکہاتھا ،سولر پینل پر 18فیصد ٹیکس عائدکیاگیاہے عوام پر اثرپڑے گاپیداواری لاگت بڑھے گی،سیونگ انکم پرٹیکس 15فیصد سے بڑھا کر20فیصد کردیاگیاہے اس پر عوام پربوجھ پرے گا،پری کلیئرنس پرکام ہورہاہے اس سے آسانی ہوگی یہ اچھااقدام ہے،ای کامرس پر سیلزاور پرچیز ٹیکس نافذ کیاگیاہے یہ نہیں ہوناچاہییے تھا،بلکہ آئی ٹی سیکٹر کوفروغ دینے  کی ضرورت تھی،ای ایف ایس 18فیصد لوکل انڈسٹری سے ہٹادیاجائے بلکہ ای ایف ایس 18فیصد امپورٹ پرلگادیاگیاہے۔
 ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ نان فائلر ختم ہونے چاہیئے،ان رجسٹرڈ پرپلنٹی سخت کردی گئی ہے اچھااقدام ہے،سپرٹیکس پرکمی کی گئی ہے، جوایک فیصد سے صفرعشاریہ 5فیصدکردیاگیاہے، اچھاہے،فاٹاپاٹاپر5فیصدٹیکس عائد کیاگیاہے ،اس سے انڈسٹری کو نقصان سے بچاجائے گا،

مہنگائی میں اضافہ ہوگاکاربن لیوی میں اضافہ کیاگیاہے،رینٹل انکم پر4فیصد سیلزٹیکس نہیں لگناچاہئے،فکس ٹیکس رجیم میں ایکسپورٹر کونہیں لایاگیاجوکہ غلط ہے،انڈسٹری کے لیئے یاایکسپوڑٹ ایسی پالیسی دی جائے لیکن ابھی تک ایسی چیزنظر نہیں آئی،زراعت پرخطیر رقم مختص کی ہے،بجٹ کے حوالے سے بہت ساری چیزیں سامنے آنی ہے،انڈسٹری کے لئے کوئی پیکج کااعلان نہیں کیاگیا،کنسٹرکشن انڈسٹری پرکچھ ریلیف دیاہے، امپورٹ پر 18 فیصد سیلزٹیکس عائد کیاہے،الٹرنیٹ انرجی پر 18فیصد سیلز عائد ہونے کے عمل کومثبت نہیں دیکھتے پیںنہ یہ کہہ سکتے ہیں بزنس فرینڈلی بجٹ ہے اورناہی یہ کہہ سکتے ہیں کہ بزنس دشمن بجٹ ہے،اس بجٹ میں ای کامرس پر ٹیکس مزید عائدکئے ہیں۔

اس موقع پر شیخ عمر ریحان چیئر مین وناسپتی مینوفیکچررزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ بجٹ سے مایوسی ہوئی ہے،ہم نے تجاویزحکومت کوبھیجی تھیں، اس پر کام نہیں ہوا،انڈسٹری کےلئے کوئی ریکیف پیکج نظر نہیں آرہا،ٹیکس کابوجھ بڑھادیاہے۔

میڈیا ٹاک میں امان پراچہ نائب صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہرئیل اسٹیٹ پرکوئی خاص بات نہیں ہوئی ہے ،تعلیم کے شعبہ میں بھی ریلیف دیناچاہیئے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سورج نے آگ برسا دی،بھکر میں درجہ حرارت 50،باقی سارے شہر  بھی جل گئے