سوئٹزرلینڈ کے شہری نے برف میں دبے رہنے کا انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا

Jun 10, 2025 | 13:55:PM
سوئٹزرلینڈ کے شہری نے برف میں دبے رہنے کا انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے برف کے اندر دبے رہنے کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے شہری کا نام ایلیس مائر ہے جو پیشے کے اعتبار سے پاور لفٹر ہے۔

ایلیس نے 2 گھنٹے اور 7 سیکنڈز  برف کے نیچے گزار کر اس ریکارڈ کو قائم کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایلیس نے برف میں سب سے زیادہ وقت دبے رہنے کا کارنامہ سوئمنگ شارٹس پہن کر انجام دیا۔

 میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایلیس نے شارٹس پہن کر نے اپنے جسم کے زیادہ سے زیادہ حصے کو برف میں دفن کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 2022 میں ویلرجان رومانووسکی نامی ایک شخص نے 1 گھنٹہ 45 منٹ اور 2 سیکنڈز میں قائم کیا تھا۔